ایران کی فضاؤں میں سینکڑوں امریکی ڈرونز تباہ ہوئے، امریکی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے امریکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کے ساتھ جھڑپوں کے دوران امریکی فضائیہ کو ڈرونز کے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کم از کم 24 MQ‑9 ریپر ڈرون کھو دیے ہیں۔ ان ڈرونز کو عام طور پر نگرانی اور حملہ آور کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سی بی ایس کے مطابق اس کے علاوہ ایک جدید جاسوسی ڈرون MQ‑4C ٹرائٹن بھی لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 250 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے ایران نے تباہ کیا ہو۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب اور فوج کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاع نے امریکہ اور اسرائیل کے سینکڑوں ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *