لبنان کا استحکام حکومت اور مزاحمت کے باہمی تعاون سے وابستہ ہے، ڈاکٹر ولایتی

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ لبنان کا استحکام حکومت اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون سے وابستہ ہے۔ ملک میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے ریاستی اداروں اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔  

ایکس پر ایک بیان میں ڈاکٹر ولایتی نے لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کی داخلی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتوں نے لبنان کی سلامتی اور دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے، لہذا ان کے کردار کو نظرانداز کرنا ملک کو سکیورٹی کے سنگین خطرات سے دوچار کرسکتا ہے۔  

ولایتی نے مزید کہا کہ لبنان کو اس وقت مختلف داخلی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں قومی یکجہتی اور باہمی تعاون نہایت ضروری ہے۔ حکومت اور مزاحمت کے درمیان ہم آہنگی ہی ملک میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *