مخالف فریق مذاکرات کے اس دور میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا, ڈاکٹر قالیباف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا پہلا پیغام آگیا ہے اور انہوں نے کہا ہےکہ ” فریق مخالف بالآخر مذاکرات کے اس دور میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا, میں ان مذاکرات کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کی کوششوں کا بھی مشکور ہوں اور میں پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں”۔یادرہے کہ اسسلام آباد میں امریکہ و ایران مذاکرات کے بعد کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔

اپنے سلسلہ وارٹوئیٹس میں محمد باقر قالیباف نے لکھا کہ مذاکرات سے پہلے، میں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس ضروری نیک نیتی اور ارادہ ہے لیکن گزشتہ دو جنگوں کے تجربات کی وجہ سے ہمیں فریق مخالف پر کوئی بھروسہ نہیں ، ایرانی وفد میں شامل ساتھیوں نےآگے بڑھنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے لیکن مخالف فریق بالآخر مذاکرات کے اس دور میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میں ان مذاکرات کے عمل میں سہولت فراہم کرنے میں اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کی کوششوں کا بھی مشکور ہوں اور میں پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایران ایک ایسا جسم ہے جس میں 90 ملین روحیں ہیں، ایران کے تمام بہادر لوگوں کی طرف سے، جنہوں نے رہبر معظم انقلاب کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اور سڑکوں پر نکلے، میں شکر گزار ہوں، اور 21 گھںٹوں تک مذاکرات میں شریک رہنےو الے اپنے ساتھیوں کے بارے میں کہتا ہوں کہ شاباش، اللہ آپ کو تقویت دے، ہمارے پیارے ایران زندہ باد اور پائندہ باد!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *