
کاماریڈی میونسپل فنڈز کے لیے ریاستی مشیرمحمدعلی شبیر کو یادداشت پیش
کاماریڈی(سیدکوثرعلی کی رپورٹ):میونسپلٹی کی ترقیاتی کاموں کے لیے خصوصی فنڈز جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے معزز ریاستی حکومتی مشیر محمد شبیر علی سے نمائندہ وفد نے ملاقات کی
اور یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر شہر میں بنیادی سہولیات کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر، ڈرینیج نظام اور پینے کے پانی کے مسائل کے حل کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔
محمد شبیر علی نے مسائل کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایپا سرینواس کے علاوہ کونسلرز محمد اسحآق”شیرو”سید انوراحمد، ستیام، چٹّی بابو، نٹّو گنگادھر، ببلو، مجید، فاروق، گنیش، بھاسکر گوڑ، لڈو، یونس، محمدامجد، صدیق، جاوید، رام موہن، موتی لال و دیگر موجود تھے
