راہل گاندھی کا حکومت سے تلخ سوال: بہوجن صنعت کاروں کو سرکاری ٹھیکوں سے کیوں باہر رکھا جارہا ہے؟

 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں پوچھے گئے سوال اور اس پر حکومت کے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ بہوجن صنعت کاروں کو ملک کے سب سے بڑے عوامی ٹھیکوں سے باہر کیوں رکھا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے گزشتہ 2 اپریل کو لوک سبھا میں وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور سے متعلق تحریری سوالات پوچھے تھے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’’میں نے پارلیمنٹ میں حکومت سے پوچھا کہ پچھلے سال 16,500 کروڑ روپئے کے عوامی کاموں کے ٹھیکوں میں کتنے ٹھیکے دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات کے کاروباریوں کو ملے؟ ان کا جواب انتہائی تشویشناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کوئی ڈیٹا ہی نہیں رکھتی ہے‘‘۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *