مندر میں بھگڈر مچنے سے 8 بھکت ہلاک – بہار کے نالندہ ضلع میں حادثہ

بہار میں ایک مندر میں بھگدڑ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ نالندہ ضلع کے مگھرا شریف علاقے میں واقع شیتلا مندر میں پیش آیا، جہاں درشن کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع تھے۔

 

اچانک رش زیادہ ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس سے صورتحال قابو سے باہر ہوگئی۔حادثے میں 8 افراد کی موت ہوگئی مرنے والے تمام خواتین بھکت بتائے گئے ہیں

 

جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی ماڈل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *