آندھراپردیش کے پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 4 ملازمین پولیس زخمی

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش ضلع کرشنا کے چلا پلی پولیس اسٹیشن میں ایک دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں چار پولیس ملازمین پولیس شدید زخمی ہوگئے۔

 

اطلاعات کے مطابق پولیس ملازمین باہر سے لایا گیا اسلحہ اور بارود پولیس اسٹیشن میں جانچ رہے تھے کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں میں ایک سب انسپکٹر، پولیس گاڑی کے ڈرائیور درگا انجنیلو، اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔

 

دھماکے کی شدت سے پولیس اسٹیشن کا فرنیچر اور باہر کھڑی گاڑیاں بھی نقصان کا شکار ہوئیں۔ چلا پلی کے سی آئی کے ایس راؤ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

پولیس اسٹیشن میں دھماکے کے واقعے پر ریاست کے وزیر داخلہ انیتا نے ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ضلع کے ایس پی سے بات کر کے تفصیلات حاصل کیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *