اسرائیل میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ؛ شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن مسلسل بج رہے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج مختلف دشمن ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران مقبوضہ علاقوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے آنے والے ڈرون نے شمالی سرحد کے قریب دو اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں پر دو میزائل داغے، جن کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی حکام نے تاحال اس حملے اور اس کے نتائج کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شمالی مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن مسلسل بج رہے ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق حالیہ دنوں میں حزب اللہ کی جانب سے فائر ہونے والے راکٹوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث شمالی علاقوں میں صورتحال مسلسل تناؤ کا شکار ہے۔  

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عسکری سنسرشپ کے باعث میڈیا کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ ان راکٹ حملوں میں ہونے والے نقصانات شائع کریں۔ چینل i24 نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ اس انداز میں فائر کیے جا رہے ہیں کہ اسرائیلی دفاعی نظام ان کا مقابلہ مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *