تہران کے مختلف علاقوں پر صہیونی اور امریکی فضائی حملے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق شہر کے کئی مقامات پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے تہران کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں پیروزی اسٹریٹ، گرمدرہ کے اطراف، جبکہ شہید بابائی ہائی وے اور شہید لنگری اسٹریٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسی طرح شہید بابائی ہائی وے پر واقع ہروی اسکوائر، حافظ اسٹریٹ اور جمہوری چوک کے قریب بھی زور دار دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے نقصانات یا ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *