ایران کے میزائل حملے؛ صفد، حیفا اور طبریا میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ہوم سیکورٹی کے کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ چند لمحے قبل طبریا، الجلیل، جنوب حیفا اور السهل کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر حیفا میں بھی ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں کے بعد سائرن مسلسل سنائی دیتے رہے۔

صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کا ایک میزائل شمالی شہر صفد میں آ کر گرا۔ اسرائیلی چینل 12 نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل ایک کھلے علاقے میں گرا، تاہم دوسری رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حیفا میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جو ایران کے مرحلہ وار میزائل حملوں کے نتیجے میں تھیں۔

الجلیل کے مختلف حصوں میں بھی سائرن بجنے اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *