[]
سونبھدرا(آندھراپردیش): پولیس نے چہارشنبہ کے روز ایسے اسکارف کو نذرآتش کرنے اور روندنے کے سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا جن پر جئے شری رام اور اوم چھپا ہوا تھا۔
اس واقعہ کا ایک مبینہ ویڈیو بھی منظر عام پر لایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمین نابالغ ہیں۔ سرکل آفیسر امیت کمار نے بتایا کہ ویڈیو میں ایک نوجوان کو یہ حرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرسون کمار نامی شخص نے دونوں نابالغ لڑکوں کے خلاف گھوڑوال پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرایا۔ دونوں ملزمین سونبھدرا کے ساکن ہیں۔
شکایت گزار نے الزام لگایا کہ دونوں میں سے ایک نوجوان یہ حرکت کررہا تھا جبکہ دوسرے نے اِس ویڈیو کو ٹویٹر پر وائرل کیا تھا۔
اُس نے کہا کہ ملزمین دسویں اور گیارویں جماعت کے طلبا ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔