
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے آج صبح الخیام شہر کے جنوبی حصے میں الحمامص اور خلہ العصافیر کی بلندیوں پر سفاک اسرائیلی فوج کے اجتماع پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا۔
حزبِ اللہ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ یہ حملہ غاصب اسرائیلی رژیم کے کئی دہائیوں سے لبنان کے کئی شہر اور گاؤں، بشمول جنوبی بیروت، پر کیے گئے حملوں کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق، آج صبح اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں الخیام، سور، مجدلزون، السلطانیہ، تولین، کفرکلا، عدیسہ اور الطیبة جیسے گاؤں سمیت جنوبی لبنان کے کئی گاؤں میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔
