[]
جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں ایک مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے کو نقصان پہنچاتے ہوئے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
مسجد کے امام عبدالطیف نے لکھن پور پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں ایک شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لطیف نے جمعہ کے روز شکایت درج کرائی تھی کہ چند نامعلوم افراد مسجد میں داخل ہوئے اور اس کی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور کردیئے۔
انہوں نے صحن میں بیاٹری اور انورٹر پھینک دیا۔
تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرلیاگیا اور کٹھوا کے ایس ایس پی شیو دیپ سنگھ جمبوال کی زیر نگرانی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔