چھتیس گڑھ کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر سے وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کی شکایت کی

[]

چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس نے وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے ایک تحریری شکایت کی

<div class="paragraphs"><p>من کی بات / ویڈیو گریب</p></div>

من کی بات / ویڈیو گریب

user

رائے پور: چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس نے وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے ایک تحریری شکایت کی ہے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سشیل آنند شکلا نے آج کی گئی شکایت میں کہا کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، ایسے وقت میں ریڈیو اور ٹی وی پر وزیر اعظم کی من کی بات کی نشریات جاری ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعظم نے پانچوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے شکایت میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئینی عہدہ پر فائز ہوتے ہوئے جان بوجھ کر سیاسی فائدے کے لیے اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے مرکزی اطلاعات و نشریات کے محکمے کے تحت آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے پروگراموں کا غلط استعمال کیا۔

شکایت کے مطابق بی جے پی لیڈروں نے انتخابی فائدے کے لیے ووٹروں کو وزیر اعظم کی من کی بات سنانے کے انتظامات کیے تھے۔ چھتیس گڑھ میں دورے پر پہنچے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی ارون ساؤ سمیت تقریباً تمام بی جے پی امیدواروں نے عوامی میٹنگیں کرکے من کی بات نشر کی۔ من کی بات سننے کے لیے بی جے پی کی جانب سے منعقد کی گئی میٹنگ میں گاڑیوں میں ہجوم لایا گیا، وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کا استعمال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی مہم کے لیے کیا گیا۔

شکایت میں وزیر اعظم کی من کی بات کی نشریات سننے کے عوامی پروگرام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کارروائی کرنے اور پروگرام کے اخراجات بی جے پی امیدواروں سے وصول کیے جانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام 90 امیدواروں کو انتخابی خرچ میں جوڑے جانے کی مانگ کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *