آگ کے سامنے بے بس سپر پاور، امریکہ کی مدد کے لیے ایران پیش پیش

آئی آر سی ایس کے صدر پیر حسین نے امریکہ میں آگ پر قابو پانے کے لیے مدد کی پیشکش کی اور دنیا کے ممالک سے تعاون کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اور مہربان لوگوں کو یہ سانحہ دکھ پہنچا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر یو این آئی</p></div>

فائل تصویر یو این آئی

user

امریکہ کے لاس اینجلس میں لگی شدید آگ سے چاروں طرف تباہی مچی ہوئی ہے۔ سپر پاور امریکہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر قابو پانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ لوگ گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی جانب بھاگ رہے ہیں۔ ایسے میں ایران نے آپسی دشمنی کو درکنار کرتے ہوئے مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ اس بارے میں ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (آئی آر سی ایس) کی جانب سے مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔ آئی آر سی ایس کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے ہفتہ (11 جنوری) کو اس تعلق سے امریکی ریڈ کراس کے سی ای او کلف ہولج کو ایک پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں انہوں نے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت میں ہم امریکہ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

سنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر حسین نے کِلف کو اپنے میسج میں کہا کہ ’’میں آپ کو ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ آپ اس مشکل گھڑی میں اکیلے نہیں ہیں۔ ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری آئی آر سی ایس اپنی اسپیشل ریپڈ ری ایکشن ٹیمیں، ریسکیو آلات اور تربیت یافتہ عملوں کو فوری طور پر امریکہ بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس قدرتی اور انسانی آفات سے نمٹنے کا طویل تجربہ ہے۔ ہم آپ کے جواب کا انتظار کریں گے تاکہ مزید ضروری گفتگو کر کے تال میل قائم کیا جا سکے۔‘‘

پیر حسین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’’آگ نے امریکہ کے ایک بڑے علاقے کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک خوبصورت علاقہ راکھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ہزاروں گھر اور بہت سی جانیں اس آفت میں ضائع ہو چکی ہیں۔ ابھی بھی بڑی تعداد میں اس آگ سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ یہ صرف امریکی بحران نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی آفت ہے جو پوری دنیا کو ہلا دینے والی ہے۔ دنیا کے سبھی ذمہ دار اور مہربان لوگوں کو اس سے دکھ ہوا ہے۔ امریکہ میں آگ پر قابو پانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کو اس کے لیے آگے آنا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *