بجٹ اجلاس: پی چدمبرم کا صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر ردعمل، 125 دن روزگار کی گارنٹی کو فریب قرار دیا

صدر دروپدی مرمو نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’وکست بھارت-گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن (دیہی)‘ یعنی وی بی-جی رام جی قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دیہی علاقوں میں 125 دن کے روزگار کی گارنٹی دی جائے گی۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ یہ دعویٰ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق گزشتہ برسوں میں منریگا کے تحت ایک خاندان کو اوسطاً صرف 50 دن کا ہی روزگار ملا ہے۔

پی چدمبرم نے وضاحت کی کہ یہ کمی روزگار کی مانگ نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے رہی کیونکہ مرکزی حکومت نے اس اسکیم کے لیے مناسب فنڈز فراہم نہیں کیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اوسط روزگار 50 دن رہا ہے تو وہ اچانک 125 دن کیسے ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت آئندہ مالی برسوں 2024-25 اور 2025-26 میں منریگا کے لیے مختص رقم کو ڈھائی گنا بڑھانے جا رہی ہے؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *