امریکہ کا مشرق وسطی کے حوالے سے ایجنڈا سفاکانہ، قاتلانہ اور زہریلا ہے، شیریں مزاری

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق پاکستانی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے حالیہ کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت کرنے کی پالیسی کو زہریلی، سفاکانہ اور قاتلانہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ، جو بائیڈن فلسطین کے خلاف جاری نسل کشی کے حمایتی ہیں، اور بدمعاش صیہونی اسرائیل کی پڑوسی مسلمان ریاستوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کے ارتکاب میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید یہ سیکھنے کا وقت آگیا ہے کہ دوسروں کا امن اور احترام ہی کامیاب ہوتا ہے، نا کے ظالمانہ طاقت کا استعمال، جنگی جرائم یا جمہوریت سے مضحکہ خیز تعلق۔ شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا کا مشرق وسطی کے حوالے سے ایجنڈا سفاکانہ، قاتلانہ اور زہریلا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *