راجہ سنگھ کی جانب سے کھلے عام ہتھیاروں کی پوجا،ویڈیووائرل

[]

حیدرآباد: معلون بی جے پی رکن اسمبلی نے دسہرہ تہوار کے موقع پر کھلے عام ہتھیاررکھ کر پوجاکی تھی‘ اس کا ویڈیووائرل ہوگیا۔عوام دریافت کررہے ہیں کہ ہندوستان میں عوام کے تحفظ کے لئے فوج اورپولیس موجود ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کو سیکوریٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے باوجود پھر رکن اسمبلی کو ہتھیاررکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیا اسے اپنی سیکوریٹی اور شہر کی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے؟

جبکہ غیرقانونی ہتھیاررکھنا کسی بھی شہری کیلئے جرم ہے۔اگرکسی کے پاس سے 3انچ سے زیادہ لمبا چاقوبھی برآمدہونے پر پولیس آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیتی ہے۔

ذرائع نے مزید کہاکہ راجہ سنگھ کوکھلی چھوٹ ہے کیا سنگھ اسپیشل کیٹاگری میں ہے؟سب کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔پھر ملعون سنگھ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔

ان کا پچھلاریکارڈ جرائم پیشہ ہے۔وہ ایک مسلمان کا نلگنڈہ میں قتل اورشہر میں 2عیسائی مبلغ کااغوااورقتل میں بھی ملوث ہے۔ پولیس نے اس کے ٹولہ کے سرغنہ گنیش۔ملعون سنگھ اور دیگر 3 کو گرفتار کیا تھا۔

یہ اوربات ہے کہ ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے ان سب کوبری کردیا۔عوام ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر‘آئی ٹی منسٹر‘ڈی جی پی اور سٹی کمشنر پولیس سے پوچھ رہی ہے کہ کیا معلون سنگھ کے خلاف کارروائی ہوگی یانہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *