نتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات غزہ کے مستقبل کے لیے اہم ہے، امریکی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ نتن یاہو اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیے درمیان طے شدہ ملاقات غزہ کے مستقبل کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آکسیوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جنوری کے آغاز میں غزہ کے حوالے سے متعدد بیانات جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر اس علاقے کے مستقبل کے اگلے اقدامات کا انحصار نتن یاہو سے ہونے والی ملاقات پر ہے۔

آکسیوس نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ نتن یاہو غزہ میں امن کے عمل کو سست روی سے آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ ٹرمپ کے نظریات کو اپنے سخت گیر موقف کے قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا خواہاں ہے تاکہ جنوری میں ڈیوس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر غزہ کے امن کونسل کا انعقاد ممکن ہوسکے۔

آکسیوس نے حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا جس میں نتانیاہو نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کے دوران سٹیو وٹکاف اور جیراڈ کوشنر کے خیالات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

امریکی میڈیا نے صدر ٹرمپ اور نتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات کو غزہ کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ وٹکاف اور کوشنر کے خیالات کی پیروی کریں گے یا نتن یاہو انہیں اپنی خواہش کے مطابق قائل کرلیں گے۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ نتانیاہو 29دسمبر کو فلوریڈا میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *