’’ہم آج ’جنگل بُک‘ کے ایک کردار کی کہانی بتانے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اس جنگل کا راجہ شیر نہیں، بلکہ ’ہرن‘ ہے اور یہ کردار ہرن کا قریبی ہے۔ ہم اتر پردیش میں کیے گئے 112 کروڑ روپے کے گھوٹالہ میں شامل جس کردار کی بات کر رہے ہیں، وہ ملک کے وزیر اعظم اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے لیے بھی بہت محبوب ہے۔ اس کردار کا نام نونیت سہگل ہے۔‘‘
