ایٹمی معاملہ صرف بہانہ ہے، دشمن سے ایران کی ترقی برداشت نہیں ہورہی، غریب آبادی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا کہ دشمنوں کی ایران کے خلاف ناراضگی کا اصل سبب اسلامی نظام کے تحت ایرانی قوم کی ترقی ہے۔ ایٹمی پروگرام صرف ایک بہانہ ہے۔

غریب آبادی نے اسرائیل کی 12 روزہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جارحیت مذاکرات کے دوران معصوم شہریوں، رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایٹمی مسئلہ حقیقت میں جواز فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا بہانہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کی کارروائیاں مکمل ناکام رہیں اور ایران نے اسرائیل پر بھاری اور دردناک حملے کیے، جس کے نتیجے میں دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *