[]
اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی ماہانہ چھٹی روایتی انداز میں دھوم دھام سے منائی گئی۔
ماہانہ چھٹی کا پروگرام درگاہ احاطے کے احاطہ نور میں صبح نو بجے چھٹی کے فاتحہ سے شروع ہوا۔ خدام خواجہ نے مذہبی رسومات کے تحت منقبت پیش کیا اور خواجہ صاحب کی تعلیمات پڑھ کر زندگی میں نافذ کرنے کا پیغام دیا۔
اس دوران اجمیر درگاہ کے خدمت گزاروں کی تنظیم انجمن کی جانب سے ملک میں امن و آشتی، بھائی چارے، ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے دعا کی گئی۔
اس دوران ملک کے کئی حصوں سے آنے والے زائرینوں کی وجہ سے درگاہ احاطے میں رونق مزید بڑھ گئی۔
عقیدت مندوں نے چھٹی کے آدھے گھنٹے کے پروگرام سے پہلے اور بعد میں آستانہ پر جمع ہوکر منت مانگی اور زیارت کی۔ چھٹی کے پروگرام کے ساتھ ہی زائرین اپنے گھروں کو لوٹنے لگے۔اس دوران دونوں انجمنوں کی جانب سے تبرک تقسیم کیاگیا۔