شناخت کی غلطی، ایک شخص کو 10 دن جیل میں رہنا پڑا

[]

کانپور: شناخت میں غلطی کی وجہ اترپردیش کے ایک شخص کو 10 دنوں تک جیل میں رہنا پڑا تھا پرمود سنکھاور کے خلاف ایک ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا تھا جس کو سابق میں 2021 میں غیر قانونی طور پر آتشی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ وارنٹ پرمود ساہو کو جاری کیا گیا جو کہ شہر کے وسنت وہار علاقہ کا رہنے والا ہے ساہو کو جیل کی سزا دی گئی جبکہ اس نے یہ ثابت کرنے کے لئے دستاویزات کے ساتھ ثبوت پیش کیا تھا کہ وہ شخص نہیں ہے جس کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

10 دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد 22 ستمبر کو ضمانت کی منظوری عمل لائی گئی تھی صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر پولیس (جے سی پی) آنند پرکاش تیواری نے خاطی عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن دیا ہے۔

یہ معاملہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے گھٹم پور اے سی پی نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن کے تعلق سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے یہ بات جے سی پی نے بتائی۔

2021 میں اپنی گرفتاری کے بعد سنکھاور جو کہ درگا پرساد کا فرزند ہے ضمانت پر رہا کیا گیا تاہم وہ عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہا جس کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ اس سال 24 اگست کو اس کے خلاف جاری کیا گیا تھا۔

سیول جج جونیر ڈیویژن کی جانب سے یہ وارنٹ جاری کیا گیا تھا عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ وارنٹ جو کہ سنکھاور سے متعلق تھا تاہم ساہو کو جاری کردیا گیا ساہو نے کہا کہ انھوں نے شناخت کے لئے درکار دستاویزات بھی بتائے لیکن توجہ نہیں دی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *