رضوان کا غزہ سے متعلق بیان ہمارے دائرہ اختیار سے باہر:آئی سی سی

[]

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سری لنکا کے خلاف میاچ میں میان آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے سے متعلق بیان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بیان جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق رضوان کی ٹوئٹ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ آئی سی سی نے کہاکہ رضوان نے یہ بیان سوشیل میڈیا پر دیاہے جس کے استعمال کیلئے وہ پوری طرح آزاد ہیں۔

آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ پاکستانی کھلاڑی نے یہ بیان میاچ کے دوران یا آئی سی سی کے کسی پلیٹ فارم پر نہیں بلکہ اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر دیاہے۔ آئی سی سی نے کہاکہ کسی بھی کھلاڑی یا عہدیدار کو سوشیل میڈیا کے استعمال سے روکنا آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد اپنا میان آف دی میچ کا ایواڈ غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے نام کیا تھا۔

اس میاچ میں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف سنچریاں کی تھی بلکہ پاکستان کو ورلڈکپ تاریخی کی سب سے بڑی جیت دلائی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *