[]
حیدر آباد: ٹی پی سی سی نائب صدر جی نرنجن نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں غلطیوں اور اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرست رائے دہندگان کا اجراء عمل میں لانا افسوسناک ہے جبکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کل کمیشن کے وفد سے ملاقات کرکے فہرست رائے دہندگان میں موجود غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لئے نمائندگی کی گئی تھی اورفہرست کی اشاعت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج جو قطعی فہرست رائے دہندگان کو شائع کیا گیا ہے اس میں وہ تمام غلطیاں اور اعتراضات موجود ہیں جس کی نشاندہی کانگریس پارٹی نے کی تھی۔
جی نرنجن نے کہا کہ آج جو فائنل ووٹر لسٹ جاری کی گئی اور اس میں رائے دہندوں کی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 389 بتائی گئی جو ریاست کے حقیقی رائے دہندوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نئی جاری کردہ قطعی فہرست کا جائزہ لے گی اور اس فہرست میں جو بھی خامیاں اور غلطیاں ہیں اس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوگی۔