چاقوسے حملہ، اسکوٹی سوار نوجوان ہلاک

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چیتنیہ پوری علاقہ میں اتوار کی صبح ایک نوجوان پر نامعلوم حملہ آور نے اس وقت چاقو سے حملہ کر دیا جب وہ اسکوٹی پر جا رہا تھا۔

حملہ اتنا شدید تھا کہ وہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔مقتول کی شناخت 24 سالہ منوج کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس پرانی مخاصمت یا دشمنی کے زاویہ سے ا س معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *