[]
نارائن پیٹ : 9 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر کے میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہال میں تقریب یوم اساتذہ و محمد علی چاند میموریل ایوارڈ منعقد ہوئی جسکی سرپرستی سید غیاث الدین قادری صاحب سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ نے کی، امیرالدین چاند صدر اردو ٹیچرس فور کی صدارت اور مقبول احمد چاند کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
جناب عبد الغفارمعتمد نے ابتدائی کلمات اورفورم کی کارکردگی بیان کی۔ اس تقریب میں ضلع نارائن پیٹ کے مختلف مدارس میں بہتر خدمات انجام دے رہے اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس میں نازنیں سلطانہ اسکول اسسٹنٹ انگریزی و انچارج ہیڈ ماسٹرسرکاری مدرسہ فوقانیہ نسوان نارائن پیٹ،محمد دستگیر اسکول اسسٹنٹ ریاضی مدرسہ فوقانیہ مدور، محمد غوث یس جی ٹی مدرسہ وسطانیہ پگڑی ماری، محمد صادق یس جی ٹی مدرسہ وسطانیہ ملریڈی پلی، فاطمہ بیگم یس جی ٹی مدرسہ تحتانیہ کوسگی ، حسینہ بیگم یس جی ٹی مدرسہ وسطانیہ پگڑی ماری کو ایوارڈ دیا گیا۔ضلع محبوب نگر سے رحیم محمد خان اسکول اسسٹنٹ سماجی علم سرکاری مدرسہ فوقانیہ گاندھی روڈ،غلام رسول یس جی ٹی سرکاری مدرسہ تحتانیہ کہناپالمور کو محمد علی چاند میموریل ایوارڈ دیا گیا۔
ڈاکٹر بشیر احمد صاحب پرنسپل یم ایڈ کالج پالامور یونیورسٹی اور حافظ چاند پاشاہ صاحب لکچرر معاشیات گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ نے بطورمہمان خصوصی خطاب کیا۔نرسمہا ریڈی صدر PRTU ضلع نارائن پیٹ ،جناردھن ریڈی معتمد PRTU نارائن پیٹ ،لکشما ریڈی اعزازی صدر PRTU نارائن پیٹ ،صبا سلطانہ ریاستی خاتون نائب صدر PRTU، خدیجہ بانو بیگم صاحبہ، محمد حنیف، عبدالقادیر صاحب اور دیگر اساتذہ نے خطاب کیا۔
جلسہ کی نظامت فضل احمد مدرس نے کی۔اس موقع پر خواجہ خلیل احمد،محمد علی تاج،عبدالسلام، میرلیاقت حسینی، محمد رشید، محمد یونس، ہدایت اللہ، محمدعثمان، وحیدالدین ، محمد تقی اور اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی