[]
نئی دہلی: چینی صدر شیو جنپنگ نے نئی دہلی میں G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی، جس پر امریکہ نے آج کہا کہ اس کثیر رخی تقریب میں ان کی عدم شرکت کے بارے میں وضاحت کرنا بیجنگ حکومت کا کام ہے۔
امریکہ کے نائب قومی سلامتی مشیر جان فائنر نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کو یہ وضاحت کرنا ہوگا کہ اس کے لیڈر کیوں شرکت کریں گے یا نہیں کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اگر چین اس گروپ کی کامیابی کا پابند ِ عہد نہیں ہے۔
بعض افراد نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ چین کی غیرموجودگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ G-20 کو چھوڑ رہا ہے اور ایک متبادل عالمی نظام تیار کررہا ہے اور وہ برکس جیسے گروپس کو رعایت دے گا۔
واضح رہے کہ چینی وزیر اعظم لی قیانگ G-20 چوٹی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے صدر روس ولادمیرپوٹین نے بھی چوٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ان کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کررہے ہیں۔ ہندوستان نے اس اہم چوٹی اجلاس سے دونوں قائدین کی غیرموجودگی کو اہمیت نہیں دی ہے۔