میانمار میں زلزلے کی تباہی: 150 سے زائد ہلاکتیں، سینکڑوں زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

میانمار میں زلزلے سے اب تک 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 730 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ کئی عمارتیں، پل اور بدھ مت کے مذہبی مراکز ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ سینئر جنرل مِن آنگ ہلائنگ نے اعلان کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں نے تھائی لینڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں دارالحکومت بینکاک میں ایک بلند عمارت سمیت تین تعمیراتی مقامات گر گئے۔ تھائی حکام کے مطابق، حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے جبکہ 101 افراد لاپتا ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *