میانمار-تھائی لینڈ زلزلہ: ایلون مسک نے بڑھایا مدد کا ہاتھ، اسٹارلنک کٹ کی پیشکش

زلزلے کے بعد میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میانمار میں زلزلے کے باعث 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 1,000 تک پہنچ سکتی ہے۔

تھائی لینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شدید نقصان ہوا۔ دارالحکومت بینکاک میں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے، جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ وزیراعظم پیٹونگٹارن شیناواترا نے بینکاک کو ‘ایمرجنسی زون’ قرار دے دیا ہے اور عوام کو بلند عمارتوں سے دور رہنے اور سیڑھیوں کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، تاہم زمینی رابطے منقطع ہونے کے سبب مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *