سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ 

نئی دہلی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب اس کی قیمت حالیہ دنوں میں 90 ہزار روپے فی 10 گرام کے نشان کو عبور کر چکی تھی اور اب یہ 92 ہزار روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 

آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چہارشنبہ کے روز دہلی میں 10 گرام خالص سونے کی قیمت مزید 700 روپے بڑھ کر 91,950 روپے تک پہنچ گئی۔ ایسو سی ایشن نے وضاحت کی کہ شادیوں کے سیزن کی وجہ سے ملک میں سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

 

اس کے علاوہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور امریکی معیشت میں سست روی کی وجہ سے بھی سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہی عوامل بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی مانگ میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *