اگلے 100 دنوں میں دہلی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی

نئی دہلی: دہلی حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یکم اپریل سے نئی الیکٹرک بسیں دارالحکومت کی سڑکوں پر آنے والی ہیں۔

دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ پنکج کمار سنگھ نے منگل کو یہ اعلان کیا۔

انہوں نے آج یہاں کہا کہ اگلے 100 دنوں کے اندر دہلی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور حکومت نے اسے مزید قابل رسائی، محفوظ اور آسان بنانے کی تیاری کی ہے۔

خواتین کے لیے مفت سفری اسکیم پہلے کی طرح جاری رہے گی جس سے لاکھوں خواتین کو راحت ملے گی اور آئندہ مالی سال تک ڈی ٹی سی کو منافع بخش بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *