امرتسر کے گولڈن ٹمپل میں ایک شخص کا آہنی سلاخ سے حملہ، 5 زخمی (ویڈیو)

نئی دہلی: امرتسر کے گولڈن ٹمپل کامپلکس میں ایک شخص کے آہنی سلاخ سے حملہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ صورتِ حال پر قابو پالیا گیا اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرو رام داس لنگر کے قریب جہاں بھکت اور مقامی افراد موجود تھے، اِس شخص کے حملہ کی وجہ سے دہشت پھیل گئی۔ زخمیوں میں 2 سیوا دار (والنٹیرس) اور شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے لوگ شامل ہیں۔

ایک زخمی کو امرتسر میں ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ ٹمپل کامپلکس کے اندر موجود افراد نے حملہ آور اور اس کے ساتھی پر قابو پالیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ سے پہلے ملزم نے اِس علاقہ کا سروے کیا تھا۔ ایک پولیس عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دوسرے ملزم نے حملہ آور کے ساتھ مل کر علاقہ کا جائزہ لیا تھا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *