تلنگانہ کے اوٹکور میں ہولی کے موقع پر شرانگیزی

تلنگانہ کے اوٹکور مستقر میں ہولی کے موقع پر جمعرات کی رات تقریباً دو بجے کچھ شرپسند عناصر نے ایک مسجد کے مینار کو نشانہ بنایا اور مسجد کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

 

پولیس نے اس واقعے پر صحافیوں کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے نماز جمعہ کے موقع پر اوٹکور کے تمام مساجد پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

 

نماز جمعہ پر امن ماحول میں ادا کی گئی اور کسی قسم کی گڑبڑ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نارائن پیٹ لینگیا، سی آئی مکتھل رام لال، ایس آئی محمد نوید، ایس آئی کرشنم راجو سمیت دیگر پولیس عہدیداران موجود تھے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *