ضلع مجسٹریٹ سنبھل نے خواتین کے ساتھ گلال فروخت کیا

سنبھل (آئی اے این ایس) ہولی سے قبل ایک انوکھی پہل میں اترپردیش کے سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ راجندر پینسیا نے سیلف ہیلت گروپ (ایس ایچ جی) کی خواتین کے ساتھ ہربل گلال بیچنے میں حصہ لیا۔

ضلع مجسٹریٹ پینسیا نے خواتین کو اپنے ہاتھ سے تیار کردہ ہربل گلال کی مارکٹنگ کے لئے حوصلہ افزائی اور مدد کی۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے 80 ہزار روپے کا سامان فروخت ہوا۔

اس پہل سے نہ صرف ان کی مصنوعات کی تشہیر ہوئی بلکہ ایس ایچ جی کی خودانحصاری کی مہم کی حوصہ افزائی اور مقامی خواتین معاشی طورپر بااختیار بنیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *