ایکس یعنی ٹویٹر پر سائبر حملہ۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں خدمات متاثر 40 ہزار شکایات

نئی دہلی۔ دنیا کے مختلف حصوں میں سوشل میڈیا ایکس (ٹویٹر) پیر کو ڈاؤن ہو گیا، ایک ہی دن میں تین بار خدمات میں خلل اندازی ہوئی۔ اس پر ‘ایکس’ کے مالک ارب پتی ایلون مسک نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکس پر ایک بڑا سائبر حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے پوسٹ کیا “ہم روزانہ سائبر حملوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ تاہم جو حالیہ حملہ ہوا ہے اس کے پیچھے بڑے وسائل کے حامل کسی بڑے گروہ یا کسی ملک کا ہاتھ ہے۔” انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

ٹریسنگ سائٹ ‘ڈاؤن ڈیٹیکٹر’ کے مطابق ایکس کی خدمات میں ایک ہی دن میں تین بار خلل آیا۔ پیر کو دوپہر تین بجے متعدد صارفین کو مسائل کا سامنا ہوا پھر 7:30 بجے ایک اور بار سروس ڈاؤن ہوا۔ رات 9 بجے ایک بار پھر خدمات میں خلل آیا۔ اس وجہ سے بہت سے صارفین ایکس کو استعمال نہیں کر پائے۔ 56 فیصد ایپ کے صارفین اور 33 فیصد ویب سائٹ استعمال

 

کرنے والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ، ہندوستان، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا جیسے اہم ممالک میں یہ ایکس کے صارفین کو مشکلات درپیش ہوئیں۔ تقریباً 40,000 صارفین نے شکایات درج کیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *