شام میں شہریوں کا قتل عام جاری، لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام میں شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں شدت کے ساتھ ساتھ  معاشی  صورت حال بھی ابتر ہوگئی ہے۔

ملک کے ساحل شہر لاذقیہ میں آٹے کی قلت اور پچھلے چار دنوں سے پانی اور بجلی منقطع ہونے کے باعث ایک تباہ کن انسانی بحران نے لاکھوں شامی شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 

جولانی رژیم کے دہشت گردوں نے  ملک کے شمالی اور علوی علاقوں پر حملے کرکے 1200 سے زائد افراد کو قتل کردیا ہے۔

 تحریر الشام کے دہشت گرد عناصر اس ملک میں داعش کی طرح شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگے ہیں اور ترکی کھل کر اس خونی کھیل کی حمایت کر رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *