مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خفیہ اداروں کی انٹیلی جنس کارروائی کے دوران ملک کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان سے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور وائرلیس آلات قبضے میں لیے گئے۔
دہشت گرد عناصر کا مقصد علاقے کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور سیستان و بلوچستان میں ناامنی پیدا کرنا تھا۔
گرفتار شدہ عناصر چار ماہ تک سرحد پار سے تربیت لے چکے تھے اور ایران کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ ایرانی سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے۔