جولانی فورسز کے ہاتھوں شامی شہریوں کا قتل عام جاری، 400 سے زائد افراد جاں بحق

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ طرطوس کے شہر بانیاس میں جولانی رژیم کے دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر علویوں کا قتل عام کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے المیادین کو اطلاع دی ہے کہ شام جولانی رژیم کی فورسز خون کی ہولی کھیل رہی ہیں اور اب تک 400 سے زیادہ شہری مارے گئے ہیں۔

  اس وقت  شام کے ساحلی علاقے میں سیکورٹی کی بحالی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔ یہاں کے باشندے ترک، چیچن فورسز اور شامی باغیوں کے مسلسل قتل عام کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑنے کی ہمت تک نہیں رکھتے۔ 

 مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ “ترکستان پارٹی” نے آج صبح بنیاس میں فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہے اور وہ بچوں اور بوڑھوں تک کو معاف نہیں کرتی۔ علاقہ مکینوں نے سیکورٹی فورسز سے اس فرقہ وارانہ نسل کشی کو روکنے کے لئے مدد طلب کی ہے۔ 

دوسری طرف سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات سے اب تک جولانی فورسز  کے ہاتھوں 300 سے زائد علوی شہری قتل ہو چکے ہیں اور یہ واقعہ شام کے ساحلی علاقے میں بشار الاسد کے حامیوں اور جولانی عناصر کے درمیان جھڑپوں کے دوران پیش آیا ہے۔

 اس طرح تنازع کے آغاز سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 524 ہو گئی ہے۔

 “ترکستانی پارٹی” “اویغور” دہشت گردوں پر مشتمل گروہ ہے جو “تحریر الشام” کا اتحادی ہے اور یہ سفاک گروہ ملک کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *