
نئی دہلی (آئی اے این ایس) انڈیگو ایرلائنس‘ نشستوں کی گنجائش کے لحاظ سے دنیا کی دوسری تیزی سے فروغ پذیر ایرلائن بن کر ابھری ہے۔ اس کی نشستوں میں سال بہ سال 10.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سال 2024 میں اس کی نشستیں بڑھ کر 134.9 ملین ہوگئیں۔ انڈیا کی سب سے بڑی ایرلائن کا نمبر قطر ایرویز کے بعد دوسرا ہے۔
گزشتہ برس قطر ایرویز کی نشستوں میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا۔آفیشیل ایرلائن گائیڈ(او اے جی) کے تازہ اعدادوشمار میں یہ بات بتائی گئی۔ سال 2024 میں پروازوں کا دورانیہ بھی اس نے 9.7 فیصد بڑھالیا۔
اس نے دنیا کا سب سے بڑا ایرکرافٹ آرڈر (900 طیارے) بھی دے رکھا ہے۔گزشتہ برس اسے 58 نئے ایربس طیارے موصول ہوئے تاہم اس کے 80 طیارے بند پڑے ہیں۔