دہلی میں خواتین کو 2500 روپے کب ملیں گے؟ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سے جواب کیا طلب

مظاہروں کے دوران عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے ’بس دو دن اور‘ لکھے ہوئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی۔ سابق ایم ایل اے ریتوراج جھا کی قیادت میں کارکنان نے سڑکوں پر عوام کو بی جے پی کے انتخابی وعدے کی یاد دہانی کرائی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب 8 مارچ آنے میں صرف دو دن باقی ہیں تو خواتین کے اکاؤنٹس میں 2500 روپے کب منتقل کیے جائیں گے؟

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ اگر دہلی میں ان کی حکومت بنتی ہے تو پہلی کابینہ میٹنگ میں خواتین کے لیے 2500 روپے ماہانہ دینے کی اسکیم منظور کی جائے گی اور 8 مارچ تک پہلی قسط ان کے بینک کھاتوں میں پہنچ جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *