مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا: فلسطینی قوم کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کا مقصد نیتن یاہو کو مزید جرائم کے لئے فری ہینڈ دینا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بقیہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا واحد حل یہ ہے کہ قابض رژیم کو جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔
گزشتہ شب ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ “حماس فوری طور پر تمام قیدیوں کو رہا کرے اور مرنے والوں کی لاشیں واپس کرے، بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔”
امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے بھی کہا: اسرائیلی قیدیوں کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے!
واضح رہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت امریکی دھمکیوں کے جواب میں اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ غاصب رژیم کی جانب سے ثالثوں کی موجودگی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ہے ۔