
حیدرآباد: گاڑی دھونے کے لیے پینے کا پانی استعمال۔ ایک شخص کو 1000 روپے جرمانہ
حیدرآباد: حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWS&SB) نے جوبلی ہلز کے ایک شخص کو گاڑی دھونے کے لیے پینے کا پانی استعمال کرنے پر 1000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ واٹر بورڈ کی جانب سے یہ کارروائی پینے کے پانی کے غیر ضروری استعمال کو روکنے اور اس کی بچت کے لیے کی گئی ہے۔
واٹر بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پینے کے پانی کا استعمال صرف اپنی زندگی کی ضروریات کے لیے کریں اور اسے غیر ضروری کاموں جیسے گاڑی دھونے یا دیگر غیر اہم سرگرمیوں میں ضائع کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ بورڈ نے خبردار کیا کہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں کمی اور بعض علاقوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اگر کسی شخص نے پینے کے پانی کا غلط استعمال کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس جرمانے کا مقصد شہریوں میں پانی کے استعمال کے بارے میں شعور بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ مستقبل میں اس کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔