تلنگانہ: نرمل میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس کریں گی پٹرولنگ

تلنگانہ کے نرمل ضلع میں پہلی بار خواتین پولیس کی پٹرولنگ ڈیوٹی

 

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس ملازمین کی جانب سے پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دی جا رہی ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خواتین کے تحفظ کو مزید موثر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں “پولیس اکا” کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کی ہدایت ضلع ایس پی جانکی شرمیلا نے دی۔

 

نرمل ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر پراوین کمار نے اس بات کی اطلاع دی اور کہا کہ ہر پولیس اسٹیشن میں دو خواتین میازمین کو پٹرولنگ ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ ان خواتین عملہ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ڈائل 100 پر آنے والی کسی بھی فون کال پر فوری طور پر پہنچ کر مسئلہ کی یکسوئی کو یقینی بنائیں۔

 

اس اقدام کا مقصد صرف خواتین کا تحفظ ہی نہیں بلکہ خواتین پولیس ملازمین پولیس کو عملی میدان میں آگے بڑھانا بھی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پروگرام خواتین کی پولیس فورس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

 

“پولیس اکا” پروگرام کا آغاز نرمل ضلع کے پولیس اسٹیشنوں میں کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کمیونٹی میں اعتماد بڑھانا اور عوامی تحفظ کے حوالے سے نئے اقدامات کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *