کنسلٹنگ کمپنی نائٹ فرینک کی ‘دی ویلتھ رپورٹ-2025’ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ مطابق ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ کی جائیداد والوں میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اب 191 ارب پتی ہیں۔


علامتی تصویر/ Getty Images
ہندوستان میں رئیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اب ایک کروڑ ڈالر (تقریباً 87 کروڑ روپے) سے زیادہ کی جائیداد والے لوگوں کی تعداد گزشتہ سال کے 6 فیصد سے بڑھ کر 85698 ہو گئی ہے۔ وہیں ہندوستان میں اب 191 ارب پتی ہیں۔ یہ جانکاری عالمی رئیل اسٹیٹ کنسلٹنگ کمپنی نائٹ فرینک کی بدھ کو جاری ‘دی ویلتھ رپورٹ-2025’ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں سب سے زیادہ نیٹ ورتھ والوں (ایچ این ڈبلیو آئی) کی تعداد بڑھ کر 2024 میں 85698 ہونے کا اندازہ ہے جبکہ 2023 میں یہ تعداد 80686 تھی۔ کمپنی نے کہا کہ 2028 تک یہ تعداد بڑھ کر 93753 پر پہنچنے کی امید ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں امیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے کچھ سالوں میں یہ تعداد اور بھی بڑھنے کی امید ہے۔
ہندوستان میں ارب پتیوں کی آبادی میں بھی 2024 میں سالانہ کی بنیاد پر مضبوطی سے اضافہ ہوا ہے۔ کنسلٹنگ کمپنی نے کہا ہے کہ حال میں ہندوستان میں 191 ارب پتی ہیں۔ ان میں سے 26 پچھلے سال ہی اس زمرے میں شامل ہوئے جبکہ 2019 میں یہ تعداد صرف 7 تھی۔ یعنی 5 سال میں ان کی تعداد 27 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
نائٹ فرینک آف انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ششیر بیجل نے اس سلسلے میں کہا کہ ہندوستان میں بڑھتی جائیداد اس کی اقتصادی مضبوطی اور طویل مدتی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ملک میں بڑھتی انٹرپرینیورشپ، عالمی انضمام اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کے ساتھ ہائی نیٹ ورتھ ویلیو والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ششیر بیجل نے کہا کہ ہندوستان کا ہائی نیٹ ورتھ والا طبقہ اپنی سرمایہ کاری ترجیحات میں رئیل اسٹیٹ سے لے کر عالمی ایکویٹی تک کو توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی دہائی میں عالمی جائیداد بنانے میں ہندوستان کا اثر اور مضبوط ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔