مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن “محمد علی الحوثی” نے انصار اللہ کو امریکہ کی طرف سے غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے امریکی اقدام کے جواب میں غزہ اور فلسطین کی حمایت کے یمنی موقف پر زور دیا۔
الحوثی نے کہا: غزہ کے لیے خوراک اور امداد کی ترسیل ہماری بنیادی ترجیح ہے اور انصار اللہ کے خلاف امریکی اقدام کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے لئے امداد کی ترسیل کو روکنا اور امن معاہدوں کو ناکام بنانا امریکی دہشت گردانہ ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم سے یمن کی انصار اللہ کو دوبارہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔