
تلنگانہ کے کریم نگر عادل آباد نظام آباد میدک حلقہ کے ایم ایل سی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس امیدوار نریندر ریڈی جذباتی ہو گئے اور بھری محفل میں رو پڑے۔
ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جب بی جے پی امیدوار انجی ریڈی کی جیت کا اعلان ہوا تو نریندر ریڈی کے حامیوں میں مایوسی چھا گئی۔ شدید مقابلے کے باوجود شکست کے باعث وہ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے آنسو بہہ نکلے۔
شکست کے غم میں نریندر ریڈی میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے پارٹی کارکنوں نے انہیں تسلی دینے کی کوشش کی، لیکن انتخابی نتائج نے کانگریس کیمپ میں مایوسی پھیلا دی۔
دوسری طرف، بی جے پی امیدوار انجی ریڈی کیمپ میں جشن کا ماحول رہا، جہاں حامیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔