کورٹلہ میں ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر پولیس کی جانب سے امن کمیٹی کا اجلاس

Oplus_16908288

کورٹلہ پولیس کے زیر اہتمام امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی اڈلوری راملو، سرکل انسپکٹر سریش، سب انسپکٹرس سری کانت اور پی. رام چندرم  کی قیادت میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس اجلاس میں کورتلہ مجلس کے ٹاؤن صدر ایم اے رفیع، سیکریٹری عبد الواجد، مسجدوں کے صدور، امام صاحبان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔

 

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور خاص طور پر مسجدوں کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

اس کے علاوہ، پولیس نے ہدایت دی کہ کسی بھی مذہبی نوعیت کے پیغامات کو واٹس ایپ گروپس میں شیئر نہ کیا جائے، ورنہ گروپ ایڈمن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی شکایت یا شبہ کی صورت میں کورتلہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی۔

Oplus_16908288

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *