
حیدرآباد: شہر کے علاقہ چادرگھاٹ میں قریب سے گزرنے والی آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان ایک گاڑی سوار تنگ جگہ میں گاڑی داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پھنس گیا۔
گاڑی سوار کی چیخ و پکار سن کر کار کے ڈرائیور اور آر سی بس کے ڈرائیور دونوں چوکس ہوگئے اور دونوں گاڑیاں ایک ہی وقت میں رک گئیں جس کے باعث تیز رفتاری سے آنے والے بائیک سوار کی جان بچ گئی۔
تاہم پھنس جانے والا گاڑی سوار ہلکی سی مشقت کے بعد دونوں گاڑیوں کے درمیان سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔