مولانا جلال الدین نے کہا تھا کہ آواز بلند کرنے کے بجائے اپنے الفاظ کو بلند کریں، مودی

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے ‘سُندر نرسری’ میں منعقد ہونے والے صوفی موسیقی کے فیسٹیول ‘جہانِ خسرو دوہزار پچیس میں شرکت کی۔ یہ تقریب اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہی تھی، جسے ہندوستانی ثقافت اور صوفی روایت کا ایک اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جہانِ خسرو’ کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ اس نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے فارسی اور اردو کے عظیم شاعر اورصوفی امیر خسرو کو اقوام کے درمیان اتحاد اور بھائي چارہ کامعمار قرا ردیا “ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ایرانی فارسی شاعر مولانا جلال الدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا “مولانا جلال الدین نے کہا تھا کہ آواز بلند کرنے کے بجائے اپنے الفاظ کو بلند کریں، کیونکہ پھول بارش میں اگتے ہیں، طوفان میں نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *